بلوچی زبان کے مشہور لوک گلوکار تاج بلیدی انتقال کر گئے

Spread the love

کوئٹہ ،رِندی داستانوں کی ادائیگی پر عبور رکھنے والے فنکار تاج بلیدی ایک لمبے عرصے تک عارضہ جگر کے مرض میں مبتلا تھے وہ بلوچی اور سندھی زبان میں گلوکاری کرتے تھے – تاج بلیدی کا تعلق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے تھا تاہم وہ چند سال قبل سندھ کے ضلع کشمور منتقل ہوگئے تھے انہوں نے 9 سال کی عمر میں لوک گلوکاری کا آغاز کیا اور وہ گزشتہ 40 سال سے لوک گلوکاری سے وابستہ ہیں تاج بلیدی نے استاد مرید بلیدی سے گلوکاری سیکھی اور انہیں ان کی شاندار گلوکاری کے باعث ماضی میں ایوارڈ و انعامات بھی ملتے رہیں انہوں نے اپنے علاج کے لیے تمام قیمتی سامان اور گھر کی اشیا فروخت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے