آئی جی ایف سی نے گاڑیوں کے تمام مسائل اور واشک کے تمام ممکنہ مسائل حل کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی واشک کے ایک پرانے گراؤنڈ کا ایف سی کی جانب سے بہترین مرمت کے بعد آج افتتاح کیا گیا ۔ آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل کمال چودھری اور ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے گراؤنڈ کا افتتاح کیا اس موقعے پہ بی اے پی کے ضلعی رہنما حاجی عبد الکریم میروانی ، تحصیلی امیر جے یو آئی مفتی محمد حمزہ ، جے یو آئی کے ضلعی رہنما میر نور احمد میروانی ، بی اے پی کا نامزد امیدوار ملک زاہد آلہ زئی ، ڈپٹی کمشنر واشک یونس سنجرانی اور ڈی پی او واشک لعل جان اور دیگر سرکاری اور قبائلی شخصیات موجود تھے خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے آئی جی ایف سی کو فریم آرٹ پیش کی اور واشک آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ائی جی ایف سی نے واشک کو ایک پرامن اور خوش حال علاقہ قرار دیتے ہوئے ہر وقت واشک آنے کی خواہش ظاہر کی ۔کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے انہیں تربت آکر کھیلنے کی دعوت دی ۔ جس پر واشکی کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تربت جانے کے عزم کا اظہار کیا