غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو 22 سالہ بہو نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے واقع شجاپور ضلع میں پیش آیا جہاں سویتا اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق سویتا نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی جس کی تصدیق اس کے رشتے داروں نے خودکشی کی وجہ گھریلو تنازعات بتائے جا رہے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ابھی اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا