تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چو پڑہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تصویر میں وہ زخمی ہیں اور چہرے پر خون نظر آ رہا ہے
جسے دیکھ کر مداح کا فی پریشان ہو گئے دراصل یہ تصویر شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر ہے جس میں میک اپ کے ذریعے اداکارہ کو زخمی دکھایا گیا ہے اس تصویر کے کیپشن میں پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ کیا آپ کا بھی کام پر آج مشکل دن رہا
اداکا رہ کی یہ تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں