بیلہ میں بجلی کے ستائے شہریوں نے احتجاجا قومی شاہراہ پر دھرنا دے کرقومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا شاہراہ کے بلاک ہونے سے کراچی کوئٹہ قومی شاہر اہ پر ٹرافک معتل ہوگئی جس کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے جبکے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا تھا گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے جب تک بجلی بحال نہیں ہوتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا