ساکران پولیس اور ساکران سی آئی اے کا مشترکہ چیکو باغ میں سرچ آپریشن

Spread the love

چوری کی گئی 5 موٹر سائیکلیں اور موٹر سائیکلوں کے 30 عدد فریم برآمد کرلیے ، 5 منشیات کے عادی افراد حراست میں لے لیے*

حب ۔ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیر نگرانی ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو ، انچارج سی آئی اے ساکران عبدالحق موسیانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چیکو باغ ساکران میں ایک بار پھر سرچ آپریشن کیا چیکو باغ سے چوری کی گئی 5 عدد موٹر سائیکلیں اور 30 عدد چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے فریم برآمد کرلیے جبکہ نشہ عادی پانچ افراد حراست لے لئے جو نشہ کی تلاش میں چیکو باغ آئے تھے
ساکران پولیس کا مسلسل چیکو باغ میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ساکران میں منشیات پیشہ افراد گھیرا تنگ کر رکھا ہے ساکران سے منیشات جیسے لعنت اور جرائم کا خاتمہ اولین فرض ہے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے