ضلع کیماڑی تھانہ موچکو کی حدود سے کروڑوں مالیت کی انتہائی خطرناک منشیات برآمد

Spread the love

ضلع کیماڑی پولیس کو مقامی سطح پر تیار ہونے والی انتہائی خطرناک اور نوجوانوں میں تیزی سے سرایت کرنے والی منشیات کے گروہ کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی خصوصی ہدایات پر مزکورہ دھندے میں ملوث گروہ کی گرفتاری کے لیے کام کا اغاز کیا گیا۔امروز ایس ایچ او موچکو شاہد چوہدری نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اس انوکھی قسم کی منشیات کے ڈیلر بنام شہروز ولد ہمایوں کو گرفتار کر کے کروڑوں مالیت کی ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی اس منشیات کو ویڈ کہتے ہیں اور یہ گھر میں ویڈ کا پورا لگا کر بنائی جاتی ہے ویڈ کے پودے سے منشیات حاصل کرنے کے لئے اسے مخصوص ٹھنڈے درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔منشیات فروش اسے اپنے گھروں میں Ac کے ذریعے مخصوص درجہ حرارت فراہم کر کے حاصل کرتے ہیں۔یہ ایک خطرناک قسم کا نشہ ہے اور نوجوان نسل کثرت سے استعمال کررہی ہے۔ویڈ منشیات 7 ہزار روپے گرام ہے جبکہ برآمد ڈھائی کلو ویڈ منشیات کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد کی بنتی ہے۔ملزمان کا یہ گروہ کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنے کارندوں کے ذریعے مزکورہ منشیات پہنچا کر مستقبل کے معماروں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں۔گرفتار سرغنہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکے نیٹ ورک کے متعلق تفتیش اور گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے