وندر پولیس کی ہفتے کے دوران مختلف کاروائیاں

Spread the love

وندر پولیس کی ہفتے کے دوران مختلف کارروائیاں اشتہاری اور مفرور ملزم سمیت موٹر سائیکل چور اور 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف وندر پولیس اسٹیشن میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے نقدی بھی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق SHO وندر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت ڈی ایس پی وندر منور شیخ کی نگرانی میں اپنے جوانوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے محمد یعقوب بلوچ نامی ملزم سے چرس برآمد کرکے اسکے خلاف 9C کے تحت مقدمہ درج کرلیا منشیات فروختگی سے حاصل ہونے والی 10 ہزار 2 سو روپے نقدی برآمد کرلیا۔اور مقدمہ نمبر 79 سال 2013 میں وندر پولیس کو مطلوب مفرور ملزم امام علی ولد حاصل خان نامی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ مقدمہ نمبر 173 سال 2021 کو وندر پولیس کو چوری کے کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم نبی بخش ولد محمد علی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فقیر محمد ولد عبد الرحمن نامی منشیات فروش سے منشیات برآمد کرکے نارکوٹکس ایکٹ 9B کا مقدمہ کردیا۔ منشیات کے کیس میں وندر سے جہانگیر ولد عبد الحکیم نامی شخص سے گردہ چرس برآمد کرکے 9B کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ موسیٰ ولد خیال گل جس کو مشکوک جانتے ہوئے LGروڈ سے دوران تفتیش کراچی تھانہ سعید آباد سے چوری کی گئی ہندا CD70 موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔ جبکہ محمد عرس ولد کالو اور لعل بخش ولد بادین نامی ملزمان سے منشیات برآمد کرکے ان کے خلاف 9B/9B کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او وندر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر اور دیہاتی علاقوں میں مختلف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں کسی کو نہیں بخشا جائے گا وندر پولیس کے جوان معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے