پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ ہمارے پاس آپشن نہیں تھا،شہباز شریف

Spread the love

گوادر ،تفصیلات کے مطابق گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادرمیں ترقیاتی کاموں کا احسن اقبال تمام منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں چین نے 3200 گھرانوں کو سولرپینل بھی مہیا کیے ہیں چین کے بھائیوں کو بہترسیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ 2017-18میں ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جو ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا جبکہ ابھی تک عوام کو صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جاسکا تمام متعلقہ افسران فوری طور پر احسن اقبال کو ہرمنصوبے کی ٹائم لائن مقرر کریں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کی کمپنی نے گوادر کے 3200 گھرانوں کو سولرپینل عطیہ کیے ایران سے بجلی لانے کا منصوبہ تاخیر کا شکار رہا مزید وقت ضائع کیے بغیر گوادر کی تعمیر و ترقی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا دوہزارمچھلیاں پکڑنے والے گھرانوں کو حکومت 2 ہزارفری انجن فراہم کرے گی ان کا کہنا تھا کہ کل رات پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو دل پر پتھر رکھ کر بڑھایا پوری دنیا پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھی۔

ہمارا دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے غریب لوگوں کو ہم نے 2 ہزارروپے سبسڈی دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے