سدھو موسے والا پر قاتلانہ حملہ ہونے سے کچھ ہی دیر قبل سیلفی لینے والا شخص گرفتار

Spread the love

ممبئی ،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر قاتلانہ حملہ ہونے سے کچھ ہی دیر قبل سیلفی لینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک شک کی بنیاد پر آٹھ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ایڈیشنل ڈائریکتر جنرل آف پولیس اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس پرمود بان کے مطابق سدھو کے ساتھ آخری بار سیلفی لینے والا ملزم کیکڈا نے کینیڈین گینگسٹر گولڈی برار کی ہدایت پر مقتول گلوکار کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور خود کو مداح کے طور پر پیش کیا کیکڈا نے سدھو موسے والا کے ساتھ قتل سےکچھ دیرقبل بھی سیلفی لی پی بان نے بتایا کہ کیکڈا سے بڑے انکشاف متوقع ہیں


واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کرقتل کردیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے