موچکو چیک پوسٹ کی ایک اور اہم کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Spread the love

کراچی،۔موچکو چیک پوسٹ کی ایک اور اہم کاروائی بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک سو دس کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع موچکو چیک پوسٹ کے انچارج ایوب میرانی نے خفیہ اطلاع پر اپنے عملے کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے آنے والے مزدا ٹرک نمبرNAE865کو روک کر ٹرک کے خفیہ خانوں سے پونے تین من( ایک سو دس کلو)لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ایک ملزم احسانﷲ کو گرفتار کر لیا موچکو چیک پوسٹ کے انچارج ایوب میرانی کے مطابق انہیں اطلاع تھی کہ بعض ملزمان بلوچستان سے کراچی منشیات کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا مذکورہ ٹرک کو روکا گیا تو ٹرک میں سوار دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر کے ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانہ سے ایک سو دس کلو گرام چرس برآمد کر کے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت موچکو تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا اورفرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی واضح رہے کہ موچکو چیک پوسٹ کے انچارج ایوب میرانی کی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران منشیات کے حوالے سے تیسری بڑی کاروائی ہے جن میں منشیات کی بڑی مقدار برآمد کرکے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث مملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا موچکو چیک پوسٹ پر پکڑی جانے والی منشیات اور تابڑ توڑ کاروائیوں نے منشیات کی روک تھام کرنے والے دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے