بلوچستان عوامی پارٹی بیلہ کے کارکنان اور بیلہ کی عوام کی جانب سے لسبیلہ کی تقسیم نامنظور ریلی نکالی گئی

Spread the love

بیلہ . بلوچستان عوامی پارٹی بیلہ کے کارکنان اور بیلہ کی عوام کی جانب سے لسبیلہ کی تقسیم نامنظور ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماکررہے تھے ریلی بیلہ کراس سے نکل کر مختلف شاہراوں کا گشت کرتے فلک شغاف نعرے لگاتے ہوئے ریسٹ ھاوس بیلہ کے گیٹ پر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرگئی جہاں پر کارکنان نے جزباتی انداز میں مختلف قسم کی نعرے بازی کی لسبیلہ کی تقسیم نامنظور لسبیلہ کو تقسیم کرنے والے لس ترقی دشمن ہیں جام صاحب تیرے جانثار بے شمار بے شمار جام صاحب قدم بڑھاو لسبیلہ کی عوام آپ کے ساتھ ہے لسبیلہ کو تقسیم کرنے والوں کا الیکشن میں مکمل احتساب کرینگے بعد ازاں ریلی بیلہ کراس دوبارہ پہنچ کرجلسہ میں تبدیل ہوگئی جہاں پر سردار عبد الحفیظ رونجھو آغا محمد گدور وڈیرہ سرور رونجھو سلال شفیع بلوچ سید حنیف شاہ کیپٹن پرویز دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کی تقسیم کسی صورت قبول نیں کرینگے لسبیلہ کا والی وارث اور ترقی کا ضامن صرف جام آف لسبیلہ جام میر کمال خان عالیانی اور لسبیلہ کے 62 قبائل ہیں باقی بھوتانی برادران نے ہمیشہ ترقی کی مخالفت کی ہے اور ترقی دشمن پالیسی اپناکر لسبیلہ کو تقسیم کرکے اپنی زاتی اجاراہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں کبھی کامیاب نیں ہونگے مقررین نے جلسہ کی توسط سے بھوتانی برادران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ہمارے ہردلعزیز نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی کی مشاورت اور لسبیلہ کے 62 قبائل کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں ریلی میں سید نورعلی شاہ سید شاجہان شاہ، سید زینل شاہ، حاجی شفیق رونجھو سردار رفیق مانگیہ سردار صالح محمد گدور سردار شکیل جاموٹ وڈیرہ غفور جاموٹ وڈیرہ انور جاموٹ کماچہ ٹک کی سرکردہ شخصیت غلام سرور رونجھو، وڈیرہ حاجی دھنی بخش جاموٹ حاجی ستار محمودانی رونجھو میر عمران جاموٹ سلیم جاموٹ بلوچستان عوامی پارٹی کی نوجوان شخصیت طارق بزنجو محمد جان گدور سابق کونسلر طاہر احمد رونجھو سابق کونسلر محمد افضل رونجھو سابق کونسلر محمد علی بلوچ سابق کونسلر محمد افصل موندرہ، اقلیتی رہنما منوج کمار لاسی روہول لاسی گوپال داس لالا سیٹھ استاد عبد المجید باغائی کریم بخش باغائی ماسٹر غلام نبی رونجھو ماسٹر منظور خاصخیلی امام بخش عرف ڈیمن عبد الشکور رونجھو طارق علی بلوچ امام بخش وریانی انور بدل بلوچ سابق ناظم زین العابدین نمانی ڈاکٹر عبد الغفور رونجھو ڈاکٹر زینل نمانی. میر مبشر کھوسہ سید مصطفے شاہ نیشنل پریس کلب بیلہ کے صدر عبد الر حیم جیالہ جاوید جانی ماسٹر گل محمد سردارزادہ زولفقار غلام دین رونجھو فیضان عزیز سید نعیم شاہ ریسٹ اتحاد کے سربرہ کریم بخش بلوچ ایم بی کھوسہ بیلہ پریس کلب کے صدر انور سجاد، عوامی پریس کلب کے صدر صادق کھوسہ، وڈیرہ عابد جاموٹ پکہنج کمار قدوس بلوچ، نعیم سرمستانی، اسلم لانگو، معراج بلوچ فیصل بلوچ، ایم اسلم گدور، محمد ہاشم گدور، احمد بخش مسور،منیر گدور مکھی کھیمن داس سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے