بیلہ پو لیس کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیا ت برآمد

Spread the love

بیلہ پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری 4 کلو 560 گرام چرس برآمد 3 ملزمان گرفتار مقدمہ درج

ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا جو عہد کیا اس پر اپنے فرائض کی بجا آوری کرتے ہوئے ایس ایس پی لسبیلہ دستین دشتی کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے گزشتہ شب اپنی پولیس پارٹی اے ایس ای اکبر رونجھو امان الله رونجھو حوالدارمحمد حسین جاموٹ اکبر رونجھو امیر بخش انور امین رحیم بخش رونجھو خیر محمد جاموٹ ستار بلوچ کے ہمراہ خبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم جیون کمار عرف جیوا کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی اور اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ بدھ کے روز کاروائی کرتے ہوئے ملزم عظیم الله ساکن صدرانی گوٹھ بیلہ کے قبضے سے 1 کلو 420 گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیااور دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثنا اللہ ساکن راوانی گوٹھ کے قبضے سے 640 گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا اور الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی شہری و عوامی حلقوں نے ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی اور اس کی ٹیم کو شہر سمیت علاقے میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے