تفصيلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او گڈانی شیراز علی بھٹو نے دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو تحقيقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ گاڑی ایک دن پہلے سندھ کے علاقے سے چیھنی گٸی ہے۔ تو ایس ایچ او گڈانی اور اس کی ٹیم نے گاڑی اور دونوں ملزمان کو تھانہ منتقل کردیا اور دونوں ملزمان سے مزید تفتيش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او گڈانی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سندھ پولیس سے رابطے میں ہے مزید قانونی کارروائي جاری ہے،،