وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایک بہترین وزیراعلیٰ ہے..رئیس غلام سرور کلمتی

Spread the love

کراچی۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رئیس گوٹھ کراچی کے سربراہ رئیس غلام سرور کلمتی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام عوام کی پارٹی ہے،جو سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایک بہترین وزیراعلیٰ ہے جنہوں نے سندھ کو ترقی دینے کیلئے ہمیشہ موثر اقدامات کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے سندھ کی ترقی کی نئی راہیں کھولی جس سے عوام کی اکثریت کو فائدہ پہنچے گا، حکومت نے حقیقی طور پر عوامی بجٹ پیش کیا جس میں تعلیم اور صحت ترجیح دی گئی ،اور انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ آنیوالا بجٹ اس سے بھی بہتر پیش کرے گی جس سے عام عوام کی زندگی بہتر ہوسکے گی،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی پر ہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں,انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سندھ لیاقت آسکانی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سندھ لیاقت آسکانی اپنے حلقہ انتخاب کی عوام کے بیچ میں موجود رہتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ خوشاں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے