لوڈشیڈنگ کےستائے عوام کے لیے اچھی خبر

Spread the love

اسلام آباد ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت منصوبہ بندی کے زیراہتمام ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک میں توانائی کے بحران اور دنیا بھر میں ایل این جی کی قلت سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کوئلہ ،تیل اور گیس پچھلے دور میں مہنگی ہوچکی تھی بہادرشاہ پراجیکٹ کا پیسہ پاکستانی قوم کا ہےاس منصوبے پروقت ضائع کیاگیا اگر یہ پلانٹ چل گیاہوتا توآج یہ دن نہ آتے جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملنا تھا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پچھلی حکومت پربڑی آسانی سےملبہ ڈال دیتےہیں آگے کام کرتے نہیں ان کا کہنا تھا کہ کل افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جولائی میں افغانستان سےکوئلہ آناشرو ع ہوجائے گا ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کوئلہ آئے گا ہمارے لئے آسانی ہوگی۔،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے