شہریوں کی جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانا بلوچستان پولیس کی اولین زمہ داری ہے.. آئی جی بلوچستان

Spread the love

انسپیکٹر جنرل آف بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے. پولیس کمپلیکس پہنچنے پر ڈی آئی جی مکران اور ایس ایس پی گوادر نے ان کا فقید المثال استقبال کی. ٔگوادر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ڈی آئی جی آفس میں ڈی آئی جی مکران ریجن کیپٹن غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی گوادر طارق الہٰی مستوئی نے مکران اور گوادر میں امن وامان کی صورتحال اور ثجاری پولیس کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ گوادر پولیس کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھتر تربیت دیکر جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا. انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے پولیس کے بھادر جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر امن کی آبیاری کی ہے انھوں نے کہا کہ شہریوں کی جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانا بلوچستان پولیس کی اولین زمہ داری ہے آئی جی بلوچستان پولیس نے گوادر میں زیر تعمیر منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی ھدایت کی آئی جی بلوچستان پولیس نے دورہ گوادر کے موقعہ پر ایس ایس پی گوادر کی درخواست پر گوادر میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بھتر بنانے کیلئے ایگل اسکواڈ کی بھی منظوری دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے