اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ صاف اورشفاف الیکشن ہے،عمران خان

Spread the love

دیر بالا ،سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف نے دیر بال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جس طرف معیشت جا رہی ہے ملک کو خطرہ ہے۔جب سے شہبازشریف آیا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے عمران خان کہا کہنا تھا کہ معیشت کمزور ہونے سے ہماری سیکیورٹی کمزور ہو گی ہم نے پی ٹی آئی کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا کام پاکستانیوں کو شعور دینا ہے جب تک نظریئے پرعمل نہیں کریں تب تک اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکتے۔ہماری حکومت میں بھی آئی ایم ایف کا پریشرتھا،جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہیں عمراں کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا کورونا کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا آئی ٹی سیکٹرمیں 75 فیصد انڈسٹری ترقی کر رہی تھی عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ادھر، ادھر بھاگنے کے بجائے حالات کو ٹھیک کرو، جب سے شہبازشریف آیا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے ، جس طرح معیشت کمزور ہو گی اسی طرح ہماری سکیورٹی بھی کمزور ہو گی پاکستان بڑی مشکلوں سے لاکھوں قربانیوں کے بعد ملا تھا اس ملک کوچوروں، ڈاکوؤں سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے