رپورٹرز پریس کلب نے ہمیشہ مسائل کی نشاندھی کی ہے اور رپورٹرز پریس کلب کے ممبران نے پارٹی بن کر رپورٹنگ نہیں کی،حافظ منصور احمد مینگل

Spread the love

حب:()تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ضلعی مرابط صوبائی کمیٹی کے ممبر حافظ منصور احمد مینگل، حافظ حزب اللہ،قاری مراد خان ساسولی،مفتی داؤد خان بڑیچ اور منیر کھوسہ رپورٹرز پریس کلب حب پہنچے جہاں نئی کابینہ بننے کی خوشی میں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کو مٹھائی کھلائی گئی اور پریس کلب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی مولانا منصور مینگل نے پریس کلب کے نئے جمہوری انتخابات اور نئی کابینہ تشکیل پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا رپورٹرز پریس کلب نے ہمیشہ مسائل کی نشاندھی کی ہے اور رپورٹرز پریس کلب کے ممبران نے پارٹی بن کر رپورٹنگ نہیں کی بلکہ اصل حقائق کو ہمیشہ ظاہر کیا اور مثبت کردار ادا کیا

جس پر کلب کے ممبران داد کے مستحق ہے امید کرتے ہیں رپورٹرز پریس کلب اس روایات کو برقرار رکھنے کی کوشش کریگا بعدازاں رپورٹرز پریس کلب حب کے صدر سید زاہد شاہ بخاری کو یادگاری قلم تحفے میں دیا گیا اور پریس کلب کیلئے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر رپورٹرز پریس کلب کے عہدیداروں میں سے جنرل سیکرٹری ذیشان کمبوہ،جوائنٹ سیکرٹری نوراللہ بزنجو،پریس سیکرٹری شاہجہان بزنجو،امام بخش مینگل،خضر طارق اور فرحان بھنگر سمیت ودیگر موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے