اسپورٹس آفیسر لسبیلہ واجہ محمد یوسف بلوچ کے تعاون سے سٹی گراؤنڈ اوتھل میں تین روزہ ملاکھڑے کا اہتمام

Spread the love

اوتھل+ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لسبیلہ خالد بلیدی، چیف آفیسر ضلع کونسل لسبیلہ سردار زادہ غلام سرور شیخ اور اسپورٹس آفیسر لسبیلہ واجہ محمد یوسف بلوچ کے تعاون سے سٹی گراؤنڈ اوتھل میں تین روزہ ملاکھڑے کا اہتمام کیا گیا، آج کے دوسرے ملاکھڑے میں مہمان خصوصی اسپورٹس آفیسر لسبیلہ واجہ محمد یوسف بلوچ تھے جن کا سٹی گراؤنڈ پہنچنے پر پھولوں کا ہار پہناکر ملھ پہلوانوں سے تعارف کرایا گیا اور ملھ پہلوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو لیا گیا، ملاکھڑے میں کمینٹری کے فرائض سر انجام محمد عمر خاصخیلی نے دٸیے۔ اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل لسبیلہ سردار زادہ غلام سرور شیخ، سابق کونسلر حبیب اللہ جاموٹ، ملھ ایسوسی ایشن کے پہلوان بابو شیدی، پہلوان گلہ جاموٹ، پہلوان قادر بخش عرف قادا شیدی، پہلوان انور بلوچ، پہلوان نوید، صحافی عمران ساگر چنہ، حمید شیخ، اسسٹنٹ کوکل گورنمنٹ ساجد رونجہ و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے