ڈام بندر پر ٹرالر مافیا و فشریز کی غنڈوں کی جانب سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں و رہنماوں پر حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں. میر رجب علی رند

Spread the love

لسبیلہ. نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب میر رجب علی رند نے اپنے مذمتی پریس رلیز میں کہا ہے کہ ڈام بندر پر ٹرالر مافیا و فشریز کی غنڈوں کی جانب سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں و رہنماوں پر حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ضلعی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کریں ڈی آئی جی قلات رینج فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے حکم جاری کریں نہیں تو پورے بلوچستان میں احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ٹرالر مافیا نے سمندر میں آبی حیات کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کو نیشنل پارٹی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریگی ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہمارے پرامن احتجاج میں انتشار پھیلانے کی کوشش جس نے بھی کی تو انجام بہت بُرا ہوگاجو قابل مذمت ہے نیشنل پارٹی اپنے ورکزز کے لئے ہمہ وقت قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ان کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے ہم ساتھ کھڑے ہیں پولیس حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کریں اور کفیردار تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے