جسمانی وزن میں کمی لانے والی دوا تیار

Spread the love

جسمانی وزن میں کمی لانے والی دوا تیار

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ایلی للی کی تیار کردہ دوا tirzepatide نے ایک دوا تیا ر کی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرائل میں شامل موٹاپے کے شکار افراد کو یہ دوا 72 ہفتوں تک استعمال کرائی گئی جس سے وزن میں اوسطاً ساڑھے 23 کلوگرام کی کمی آئی ٹرائل میں 2539 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن وزن 104 کلوگرام سے زیادہ تھا۔ جبکہ ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول یا دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا بھی سامنا تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی افراد کو پلیسبو دوا کا استعمال کرایا گی باقی افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کرکے ہفتے میں ایک بار 5 ملی گرام، 10 ملی گرام یا 15 ملی گرام دوا انجیکشن کے ذریعے دی گئی رپورٹ کے مطابق ٹرائل کے اختتام پر جن افراد کو پلیسبو کا استعمال کرایا گیا ان کے جسمانی وزن میں اوسطاً 2.4 فیصد کمی آئی جبکہ tirzepatide کی 15 ملی گرام مقدار استعمال کرنے والے افراد کا جسمانی وزن 20 فیصد تک کم ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرائل کے نتائج کے بعد توقع ہے کہ ریگولیٹرز کی جانب سے اسے استعمال کرنے کی منظوری جلد دی جاسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے