حب, پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کی جانب سے بھارت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی

Spread the love

حب, پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کی جانب سے بھارت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے مین آرسی ڈی شاہراہ ,پر گشت کرتے ہوئے موندرہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی مظاہرین نے بی جی پی بھارت سرکار کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع ضلعی صدر عامر حسین مگسی, جنرل سیکرٹری رئیس معشوق علی رند,میر رضا زہری, شاہنواز محمد حسنی, ایڈیشنل سیکرٹری سید آغا نعمت اللہ, محسن لانگو,عبدالہادی کاکڑ, اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آقاء دوجہاں حضور صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی شان گستاخی ہر گز برداشت نہیں کہ جائے گی بھارت نے گستاخی کرکے پوری امت مسلمہ کو للکارا ہے پاکستان کی غیور عوام بھارتی اشیا کا فوری طور بائیکاٹ کرکے سچے عاشق رسول کا ثبوت دیں عاشق رسول بھارت کے ہر ناپاک عزائم کا موتوڑ جواب دیں گے ہم پوری دنیا کو بتائیں گے جہاں ہمارے محبوب رسولُ اللّٰهﷺ اور ہمارے دین کی بات آئے گی تو اپنی جان مال ہر طرح کی قربانی دینگے آَخر میں بی جی پی کے گستاخی کرنے والوں کو کی تصویریں جلائی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے