اسلام آبد ، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے بل آرٹیکل 75 کی شق ایک بی کے تحت واپس وزیر اعظم کو بھجوائے ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو قانون سازی کی تجاویز پر مطلع نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 17 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے نئی ترامیم ایک قدم آگے جانے اور گھبرا کر دو قدم واپس پلٹ جانے کے مترادف ہیں نیب قانون میں ترامیم سے پاکستان میں احتساب کا عمل دفن ہو جائے گا ترامیم منظور کرنے سے عدالتوں میں میگا کرپشن کے کیس بے نتیجہ ہوجائیں گے۔