بلوچستان عوامی پارٹی کی نومنتخب مرکزی و صوبائی قیادت کی نگرانی میں پارٹی مزید ترقی کرے گی..وڈیرہ محمد حسن جاموٹ

Spread the love

اوتھل ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و ضلع لسبیلہ کی سیاسی سماجی و ممتاز معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر ، سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کو صوبائی صدر ، سینیٹر منظور کاکڑ کو مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی نومنتخب مرکزی و صوبائی قیادت کی نگرانی میں پارٹی مزید ترقی کرے گی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی نومنتخب کابینہ باصلاحیت ہے جو پارٹی امور کو بہتر انداز میں چلائے گی ، بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور بلوچستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہے بی اے پی کی قیادت صوبے کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی کونسل سیشن میں حصہ لینے والے پارٹی کے ممبران و ملک بھر میں رہنے والے پارٹی کارکنان کو مرکزی کونسل سیشن کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بی اے پی نے صوبہ بلوچستان میں بہتر انداز میں عوام کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اسی پارٹی ممبران و کارکنان کے اعتماد نے آج پھر صوبے میں ایک اعلیٰ اور صوبے سے مخلص قیادت پر اعتماد کیا ہے جس سے پارٹی مزید فعال و مستحکم ہوگی موجودہ قیادت پارٹی کارکنان و دیگر عہدیداران کو اپنے ساتھ لے کر چلے گی انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی کارکردگی بھی سب کے سامنے عیاں ہے اور بہتر انداز میں عوامی مسائل حل ہورہے ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو عوام کے فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہے آج کی کامیابی بھی اسی کا نتیجہ ہے کہ آج انہیں بلوچستان عوامی پارٹی کا مرکزی صدر بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے جس سے صوبے بھر کی عوام میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے