بھوتانی کاروان سینئیر رہنما محمد ابراہیم دودا اور حاجی بابو فیض شیخ کی سربراہی میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ساکران میں اجلاس

Spread the love

ساکران سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ہدایت پہ بھوتانی کاروان سینئیر رہنما محمد ابراہیم دودا اور حاجی بابو فیض شیخ کی سربراہی میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ساکران بمقام کمینونٹی ہال حیدر بلدیاتی گوٹھ پنڑیاں میں اجلاس ہوا جس میں ساکران،حسن پیر ،پنڑیاں کے تمام سینئر و جونیئر دوستوں و سیاسی و سماجی شخصیات اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے شرکت کی اس موقع پہ بھوتانی کارواں کے سینئر رہنماء محمدابراہیم دودا،حاجی بابو فیض شیخ سابقہ ناظم کمال محمدحسنی،سابقہ ڈسٹرک کونسلر عبدالرزاق لاسی،الہی بخش،وڈیرہ سخی داد بزنجو،حاصل خان بزنجو،شبیراحمد ساجدی،عبدالکریم میروانی،عبدالمجید شیخ آمدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہمارے بھوتانی کارواں کے جو بھی امیدوار الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں پہلے اپنے اپنے وارڈوں میں آپس میں صلح و مشورہ کرلیں کیونکہ اصل بات صرف الیکشن میں حصہ لینا نہیں بلکہ اپنے وارڈ سے سیٹ جیتنا ہے اگر ہم آپس میں ایک ہی وارڈ سے زیادہ. امیدوار ہونگے تو فائدہ مخالیفن کو ہوگا لہذا کوشش کریں آپس میں پوزیشن دیکھ کر اپنا امیدوار سامنے لائیں جسکو بھوتانی کارواں کا ٹکٹ دیا جاسکے اور باقی لوگ اسکی مکمل سپورٹ کریں تاکہ باآسانی آپکے امیدوار کامیاب ہوسکیں ساکران،حسن پیر،پنڑیاں کے معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے دو دن کے اندر اندر آپس میں صلاح و مشورہ کرکے امیدوار سامنے لانے کا عہد کیا تاکہ پورے لسبیلہ سے بھوتانی کارواں کے امید وار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوسکیں اس موقع بھوتانی کارواں کے سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقائی معززین کی بڑی تعداد موجود تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے