لسبیلہ انتظامیہ نے موسلادھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کا کام تیز کردیا. فرحان سلیمان رونجہ

Spread the love

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فرحان سلیمان رونجہ اور اے ڈی سی ریونیو روحانہ گل۔کاکڑ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور شہری علاقوں میں نکاسی آب کیلئے میونسپل کمیٹی اوتھل کے چیف افسر محمد خان دودا کے ہمراہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اوتھل سے ملحقہ مکا گوٹھ کے متاثرہ پل اسماعیلانی گوٹھ بیلہ کی رابطہ سڑک کی بحالی آہورہ حفاظتی بند کے پشتوں کی دوبارہ مرمت اور سیلابی ریلے سے متاثرہ جیئند خان گوٹھ کے لنک روڈ کی بحالی انگاریہ گوٹھ کے مقام پر حفاظتی بندکے پشتے کی دوبارہ بحالی کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرلیا گیا ہے آرسی ڈی ہائیوے کوئٹہ کراچی شاہراہ 167/136 کے سیکشن کی بحالی ممکن بنائ گئ ہے این ایچ اے افسران موٹروے پولیس ایریگیشن ایکسین اورڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ کے علاوہ متعلقہ حکام کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تمام۔متعلقہ ذمہ داران کو اپنی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بنانے کیساتھ کے کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایات جاری کیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے