حب مغربی بائی دارو ہوٹل کے قریب کیبل کمپنی میں صبع تقریبا آٹھ سے آگ بھڑک اٹھی بتایا جارہا ہے کہ کمپنی میں آگ پر فوری قابو کرنے کے لیے کسی قسم کی سہولیات نہ ہونے کے سبب دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری کمپنی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
آگ کی اطلاع پر ایم سی حب۔گڈانی۔لیڈا۔ایف سی۔ ڈی جی سمینٹ و دیگر آگ بجھانے والی گاڑیاں پہنچیں لیکن شام تک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا بتاتے ہیں کمپنی کے ویئر ہاوس میں موجود را میٹریل تک آگ پھیل چکی ہے جس کے سبب آگ پر پانی چھڑکاو سے قابو نہیں پایا جارہا فائیر فائیٹرز آگ بجھانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں بتایا جارہا ہے کہ صنعتوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے یہاں مطلوبہ سہولیات اور میٹریل موجود نہیں ہے جوکہ حکومت بلوچستان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ اتنے بڑے صنعتی شہر میں اس طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں ادھر آگ پر قابو پانے کے آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ۔اسسٹنٹ کمشنر حب۔پولیس ۔ایف سی حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے ذمہ دار کررہے ہیں آگ پر قابو کی کوشش کرنے والے فائیر فائیڑز کو سلام پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آگ بجھانے کے سلسلے میں آلات اور دیگر مطلوبہ مواد حکومت فوری فراہم کرے تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے