شہریوں کو برساتی نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر نے کیساتھ سول انتظامیہ کی ٹیمیں شدید بارشوں کے متاثرین کو ٹینٹ، راشن اور طبی سہولیات بھی مہیا کر رہی ہیں, فرحان سلیمان رونجہ

Spread the love

.چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں لسبیلہ میں جاری حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے سول انتظامیہ بھرپور امدادی سرگرمیاؓ ں جاری رکھے ہوئے ہیں حالیہ مون سون بارشوں سے قبل پیشگی شہریوں کو آگاہی کیلئے فلڈ ایڈوائزی جاری کی گئ

ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر امدادی کاروائیوں کا فوری آغاز کیا گیا اور خراب موسم کے باوجود برساتی نالوں کے اطراف واقع گوٹھوں سارلاریک سمیت دیگر مضافاتی ایریازکے شہریوں کو برساتی نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر نے کیساتھ سول انتظامیہ کی ٹیمیں شدید بارشوں کے متاثرین کو ٹینٹ، راشن اور طبی سہولیات بھی مہیا کر رہی ہیں

۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے خصوصی ریلیف آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فرحان سلیمان رونجہ کی زیرنگرانی شروع کردیا گیا ہے
سیلاب متاثرہ گوٹھوں اور شہری علاقوں میں ریونیو ٹیموں نے سروے کا آغاز کردیا ہے

شہریوں کے گھروں اور مالی نقصانات کی ڈیٹاکلیکشن شفاف طریقے سے کی جارہی ہے

چیف سیکرٹری کی ہدایت پر سروے رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ حکام کو بھیجی جائینگی اور متاثرین کی ہرممکن امداد بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رکھی جائینگی

ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے جاری رکھے ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے