بلدیاتی انتخابات شیڈول، 18 جولائی 2022 کاغزات نامزدگی جاری و جمع کرانے کی آخری تاریخ

Spread the love

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع لسبیلہ، موسی خیل کے یو سی 4،9،15،16، مستونگ کے یوسی 12،13،14،27، جعفر آباد کا یوسی 26، دکی کے یوسی 6،7، ضلع ژوب کا میونسیپل کمیٹی ژوب اور ضلع دکی کے یو سی نمر 21 کے وارڈ نمبر 4،5،6،7 میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 18 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جاری و جمع ہونگے
19 جولائی کو نامزد امیدواروں کے نام اویزاں کیئے جایئں گے۔
23 جولائی تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
28 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔
2 اگست تک اپیلیٹ اتھارٹیز کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر دائر درخواستیں نمٹائے جائیں گے۔
3 اگست تک امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی۔
4 اگست تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔
5 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جایئں گے۔
28 اگست 2022 کو بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے