بھوتانی کارواں میں شامل ہوئے دیر آئے پر درست آئے انشاءاللہ آپ لوگوں کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی،ابراہیم دودا

Spread the love

حب:(نامہ نگار)محمودی موڑ گلشن بلوچ گوٹھ میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام کے مہمان خاص بھوتانی کارواں کے سینئر رہنما محمد ابراہیم دودا،سابقہ جنرل کونسلر بابو فیض محمد شیخ منعقد ہوئے اس موقع پر یونس بلوچ،پرویز بلوچ،ستار شاھوانی،صدیق بلوچ،اعتبارخان،غلام حیدر سیال، انور بلوچ،نذیر بلوچ،خیر محمد بلوچ، غلام نبی لانگو،حسین مری نے اپنی برادری سمیت بھوتانی کارواں میں شامل ہونے کا اعلان کیا پرویز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہمارا جینا مرنا بھوتانی برادران کے ساتھ ہے ہم ابراہیم دودا، بابو فیض محمد شیخ،وڈیرہ علی احمد رند کی قیادت میں بھوتانی کارواں میں شامل ہوئے ہیں ہمارا اُمیدیں وابستہ ہیں کہ بھوتانی برادران ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے بابو فیض محمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل کو ہم جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ہم آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں آپ لوگوں نے بھوتانی برادران پر اعتماد کیا اور بھوتانی کارواں میں شامل ہوئے آخر میں ابراہیم دودا نے کہا کہ محمودی موڑ گلشن بلوچ گوٹھ کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں آپ لوگ بھوتانی کارواں میں شامل ہوئے دیر آئے پر درست آئے انشاءاللہ آپ لوگوں کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی ہم علاقے کے مسائل کو حل کریں گے اور آخر میں ندیم رند نے تمام مہمانوں کا اور علاقہ معززین کا شکریہ ادا کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے