پی ڈی ایم اے کی جانب سے 400 خیمے اور 300 پیکٹ ریلیف اشیاء موصول ہونے کے بعد سیلاب متاثریں میں سیاسی تفریق کے بغیر تقسیم کی گئیں.. ۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

Spread the love

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا ہیکہ بارشوں کے تمام متاثرین کیلئے جاری ریلیف آپریشن کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں اور کسی کو ناانصافی کی کوئ شکایت نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وندر اوتھل بیلہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ سیاسی سماجی کارکنوں کو اپنے علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں کو کامیاب اور عوام کے اطمینان کے مطابق بنانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرنا یوگا ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ دوجولائ سے جاری مون سون بارشوں سے لسبیلہ میں 525 گھرانے بے گھر اور 1270 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں دہیی علاقوں میں برساتی نالوں دریائوں کی گزرگاہوں میں خودرو درختوں اورجھاڑیوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں نے نشیبی گوٹھوں اور زمینداروں کی زرعی فصلات کو نقصان پہنچایا ہے لوگوں کی ٹیوب ویلوں سمر سیبل شمسی سولر پلیٹیں بھی سیلاب سے متاثر ہوئ ہیں ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ پورالی ندی میں حالیہ بارشوں کے دوران ایک لاکھ 38 ہزار کھیوسک پانی اخراج ہونے والے سیلابی ریلوں سے لاکھڑا میں ڈائون اسٹریم ہر رابطہ سڑکیں اورزرعی بندات کو شدید نقصان پہنچا ہے ضلعی انتظامیہ نے ان حالات میں محدود وسائل میں ریسکیو ریلیف آپریشن بلامتیاز طریقے سے سرانجام دی ہیں ایدھی ویلفئیر ٹرسٹ لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ پاکستان کوسٹ گارڈ ایف سی پاک نیوی لیویز پولیس کے جوان حالیہ مون سون سیزن کے دوران مقامی انتظامیہ کیساتھ شروع دن سے امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب کے دوران حفاظتی بندات رابطہ سڑکیں اور شری ہنگلاج ماتا مندر کے 13 کلومیٹر لنک روڈز کی بحالی ممکن بنائ ہے ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی تمام ادارے متحرک اور دستیاب وسائل میں امداد وبحالی کے کاموں میں شریک ہیں انہوں نے نمائندہ وفد کو بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 400 خیمے اور 300 پیکٹ ریلیف اشیاء موصول ہونے کے بعد سیلاب متاثریں میں سیاسی تفریق کے بغیر تقسیم کی گئیں ریلیف آہریشن کے حوالے سے اگر کوئ جائز شکایت سامنے آئ تو اس کا ازالہ کیا جائیگا کسی کیساتھ کوئ ناانصافی نہیں ہوگی افتخار بگٹی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ تمام یونین کونسلوں میں سروے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جن سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے ٹیموں کی رسائ ممکن ہوئ ہے وہاں سیلاب کے تباہ کارہوں کی ابتدائ سروے رپورٹ غیر جانبدارانہ طریقے سے مرتب کی گئ ہیں انہوں نے نمائندہ وفد کے تحفظات بھی سنے اور انہیں بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن کو وسعت دینے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں رسائ ممکن بنانے کیلئے انتظامیہ مصروف عمل ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے وندر بیلہ اوتھل اور مضافاتی علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی وامدادی سرگرمیوں کیلئے سرکاری حکام اور مقامی افراد پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کرائ جومقامی انتظامیہ کے زیر نگرانی جاری سروے اور ریلیف آپریشن کیلئے متاثرہ گوٹھوں کی نشاندیی کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے