حب کے صنعتی علاقے سے کیمکل ملا زہریلا پانی بارش کے دوران جام یوسف کالونی کے مختلف مقامات سے داخل ہورہا ہے جس سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں
لیڈا ریسٹ ہاوس کے عقب میں لیڈا نے ایک کھلا نالہ چھوڑ دیا ہے جس میں مختلف صنعتوں کے کیمکلز بہتے رہتے ہیں نجی مل کی جانب سے بھی ایک اوپن نالہ جام یوسف کی جانب چھوڑ دیا ہے علاقہ مکیوں کے مطابق ان تمام صنعتوں کا کمیکل ملا پانی اس وقت ندی کی صورت میں بہہ رہا ہے جس سے رمضان لاسی محلہ۔ رند محلہ۔ مری محلہ سمیت کئی علاقے شدید متاثر ہیں مختلف محلوں کے زمینی رابطے منقطع ہیں گھروں میں کیمکل ملا پانی جمع ہے علقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لیڈا انتظامیہ نکاسی کا سسٹم بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے سالوں سے اس اہم مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا