کراچی ، موچکو چیک پوسٹ کے انچارج محمد ایوب میرانی نے اپنے عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ صدام نامی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے دو کلو خطر ناک نشہ آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا موچکو چیک پوسٹ کے انچارج ایوب میرانی کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ منشیات کوئٹہ سے لایا تھا اور چیک پوسٹ کو پیدل کراس کر رہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے