وندر سمیت ضلع لسبیلہ کے تمام بارش و سیلاب متاثرین کےساتھ اس مشکل گھڑی میں جمعیت علماء اسلام ہر ممکن مدد کے لئے بھرپور کوششں و تعاون کریگی.مکھی شام لال لاسی

Spread the love

وندر سمیت ضلع لسبیلہ کے تمام بارش و سیلاب متاثرین کےساتھ اس مشکل گھڑی میں جمعیت علماء اسلام ہر ممکن مدد کے لئے بھرپور کوششں و تعاون کریگی ان خیالات کااظہار جمعیت علماءاسلام کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی نے وندر میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعضلعی سرپرست میرا محمد عالم نوشیروانی کی رہائشگاہ پر جماعتی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشیوں سے پورا ضلع لسبیلہ متاثر ہوا ہے خصوصا زراعت کو بہت نقصان پہنچا ہے کافی لوگوں کے گھر بھی متاثر ہوئےہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا لسبیلہ کو أفت زدہ قرار دینا خوش أئیندہ اقدام ہے لیکن امداد سیاست سے بالاتر ہوکر تمام حقدار متاثرین کو فراہم کیا جائے انہون نے کہاکہ اب تک جو امداد تقسیم ہوئ ہے اس پر وندر کے ساتھیوں کو شکایت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کا منشور بلا تفریق پوری انسانیت کی خدمت ہےانہوں نے کہا کہ حزب اختلاف میں ہوتے ہوئے محدود وسائل کے باوجود صوبہ بھر میں اقلیتاقلیتی برادری کے ساتھ ساتھ اپنے مسلم بھائیوں کی بھی خدمت میں بھر پور کوششں کی ہے انہوں نے بارش و سیلاب متاثرین کیلئے اسمبلی سمیت ہر فورم پر أوازاٹھاؤں گاخصوصی طورپر وزیر اعلی بلوچسان میر عبدالقدوس بیزنجو سےبات کرونگا اس موقع پر ضلعضلعی سرپرست میر محمد عالم نوشیروانی ضلعی نائب امیر مولانا محمد عمر عادل وڈیرہ نیاز موسیانی تحصیل امیر شبیر احمد تحصیل سیکرٹری جنرل محمد قاسم موندرہ مفتی امین الله مولانا أغا عبدالرحمن حافظ عتیق الرحمن یوسف خان اقلیتی برادری سے جیٹھا مل ساغر دیپک کمار اور دھنیش کمار موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے