پنجاب ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کا جشن

Spread the love

حب, پنجاب ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کا ضلعی صدر عامر حسین مگسی, جنرل سیکرٹری رئیس معشوق علی رند کی قیادت میں جشن شہر میں مٹھائی تقسیم کی ٹائیگرز کا پی ٹی آئی کے سونگز پر رقص پاکستان تحریک انصاف عمران خان زندہ باد کے نعرے اس موقع پر ضلعی صدر عامر حسین مگسی, جنرل سیکرٹری رئیس معشوق علی رند, میر رضاء زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور پنجاب کی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں

جنہوں اپنا فیصلہ دے کر حق اور سچ کی کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا انہوں نےکہاکہ چیئرمین عمران خان نے اپ نے کہا تھا عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے آج وہ بات سچ ثابت ہو گی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پوری پاکستان کی قوم کی کامیابی ہے اب مورثی سیاست کا خاتمہ ہوکے رہے گا آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام ہوگی انہوں نے کہاکہ لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات شروع ہوچکے ہیں یہاں کی عوام بھی حق اور سچ کو ووٹ دےپاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائے لسبیلہ میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی غریب, کسان, مزدوروں کی کامیابی ہے انشاء الله 28 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کامیابی کا دن ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے