ساکران ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو کا اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ عیدالاضحی کے آمد آمد کے سلسلہ قریب ہوتے ہی ساکران پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے ساکران کے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی لگا کر اسنیپ چیکنگ کا عمل شروع کر دیا تمام آنے جانے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی چیکنگ اور شہریوں کی جیب تلاشی شناختی کارڈز چیک کی جا رہی ہے اور شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اصل کاغذات ساتھ رکھا کریں اس موقع پر ایس ایچ او ساکران تھانہ نبی بخش رونجھو کا کہنا تھا کہ ساکران کی امن و امان کو برقرار رکھنا میرا اولین ترجیح ہے اور ساکران کی امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں مزید ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو کا کہنا تھا کہ عوام کو کہیں بھی کوئی مشکوک افراد نظر آئے تو فوری پولیس کو اطلاع دے