اسپورٹس ہی ہے جس کی بدولت ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں،دین جان بلوچ

Spread the love

حب:لسبیلہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری دین جان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں جام میر غلام قادر اسٹیڈیم کے بیچوں بیچ ہاوُسنگ سوسائٹی کی جانب سے کھدائی اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ لاکھوں آبادی کے اس شہر حب میں صرف ایک ہی کرکٹ اسٹیڈیم ہے عدم توجہی و عدم سہولت کی وجہ سے اس اسٹیڈیم و پلیئرز کا کوئی پرسان حال نہیں اب ایک بااثر سوسائٹی کے مالک نے سیوریج لائن کے لئے گراوُنڈ میں کھدائی کرکے گراوُنڈ کو تباہ و برباد کردیا ہے یہ سب اسپورٹس کے ذمہ داران کی غفلت و لاپروائی ہے جو آج گراوُنڈ کی حالت اس نہج کو پہنچ چکی ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت حب میں اسپورٹس کے میدان برباد کرکے اسپورٹس مینز کو سماجی برائی کی جانب دکھیلنے کی کوشش ہورہی ہے یہ اسپورٹس ہی ہے جس کی بدولت ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں اور نوجوان اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کرکے اپنے قوم و ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہیکہ ہمارے یہاں اسپورٹس مینوں کے ساتھ کھلی ذیادتی ہورہی ہے اور اب گراوُنڈز بھی تباہ کیے جارہے ہیں جوکہ نیگ شگون نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جام میر غلام قادر اسٹیڈیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیکر گراوُنڈ کو تباہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کرکے گراوُنڈ کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے