سنئیر بیوروکریٹ اور سابق سیکریٹری زراعت کمبر دشتی، ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی اور تحصیلدار تربت شیر جان دشتی کے والد کہدہ عیسی دشتی کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان دشت کنچتی میں ادا کردی گئی۔

Spread the love

اس دوران نماز جنازہ میں مشیر پبلک ہیلتھ لالا رشید دشتی ، ممبر صوبائی اسمبلی حمل کلمتی ، ممبر صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ، سنیٹر کہدہ اکرم دشتی،کمشنر مکران شبیر احمد مینگل، ڈی سی کیچ ، سابقہ ایم پی اے جان محمد بلیدی، نیشنل پارٹی کے راہنما محمد جان دشتی نا ،پی این پی کے رہنما واجہ حمل ، اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش بلوچ، ڈی پی او کیچ بہرام خان مندوخیل اور ڈی ایس پی امام بخش سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شریک تھے۔درایں اثناء ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر لسبیلہ یوسف بلوچ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہدہ عیسی دشتی کی وفات پر دلی دکھ رنج وغم کق اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ سوگوار خاندان کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں دشتی کمیونٹی کیساتھ ہمارا تعلق رہا ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی کمبر دشتی دوستین دشتی اور شیرجان دشتی کو یہ۔عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔اور مرحوم۔کو اہنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے