نیشنل پارٹی وندر کی ریلی پر ڈام بندر پر حملے کا جرگہ کاٹھور وندر میں میر فتح خان جاموٹ ہاؤس میں ہوا

Spread the love

وندر نیشنل پارٹی وندر کی ریلی پر ڈام بندر پر حملے کا جرگہ آج کاٹھور وندر میں میر فتح خان جاموٹ ہاؤس میں ہوا۔جرگہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وڈیرہ رجب علی رند اور فتح خان جاموٹ کی سربراہی میں ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری کامریڈ محمد سلیم بلوچ نے پارٹی کے دوستوں کی طرف سے اپنا موقف پیش کیا جبکہ ڈام والے گروپ حاجی کریم بخش اور ساتھیوں کی طرف سے حاجی حبیب اللہ میر بحر نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں سے غلطی ہوئی اور جرگے کا فیصلہ جو بھی ہوگا وہ ہمیں قبول ہوگا۔اس دوران واجہ رجب علی رند میر فتح خان جاموٹ میر عبدالستار جاموٹ حاجی جان محمد بلوچ میر محمد علی کلمتی۔حاجی حبیب اللہ میر بحر انور موندرہ ۔محمدسلیم کاکانی زنگی خان خاصخیلی نے آپس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا اور جرگے میں فیصلہ سناتے ہوئے واجہ رجب علی رند نے کہا کہ ڈام کے حاجی کریم بخش اور ساتھیوں کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور ان پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے نقصان کا ازالہ بھی ڈام گروپ کے فریق کرے گا۔فیصلہ دونوں فریقین نے تسلیم کیا اس موقع پر دونوں گروپوں کو بغل گیر کرایا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی فشریز سیکریٹری آدم قادر بخش نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خورشید رند ورکنگ کمیٹی کے ممبر نظام رند مجید بلوچ عبدالرحمان بلوچ میر ساجد جاموٹ وڈیرہ زہری خان یوسی ناکہ کھارڑی کے سابق چیئرمین عظیم خان بزنجو ماسٹر حیات بخش بلوچ نورداد بلوچ محمد امین رونجہ عطاء اللہ شاہوانی عبدالواحدبلوچ ابوبکر بلوچ عبدالحکیم برادیہ دریا خان انگاریہ غلام نبی انگاریہ وڈیرہ آدینک بلوچ رحمت اللہ خاصخیلی میر زوہیب جاموٹ مہراللہ برفت حاجی غلام حسین رند رمضان مگسی نعیم بلوچ شکر بلوچ ودیگر لوگ موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے