آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف گوٹھ صدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ گئے اور سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں کی خیریت دریافت کی۔ COAS نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت میں گھرے مردوں، خواتین اور بچوں کی خدمت میں ان کی کوششوں کو سراہا ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں اور علاقوں کی بحالی نہ ہو جا ئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے سی او اے ایس نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی اور انفراسٹرکچر کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے