سیکرٹری اسپورٹس اسحاق جمالی،ڈاریکٹر جنرل اسپورٹس درہ دشتی صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ واجہ یوسف بلوچ کی زیرنگرانی میں 14 اگست کی مناسبت سے لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں ایک باڈی بلڈنگ کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ یوسف بلوچ تھے۔جنہوں نے فیتہ کاٹ کر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔اور پروگرام کے اختتام کے موقع پر اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسيم کیے گیے۔پروگرام میں محکمہ اسپورٹس لسبیلہ کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔،،