بلوچستان میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران متحرکانہ کردار اداکرنے والےڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور قاضی پیر کے روز سیلاب متاثرہ ضلع لسبیلہ میں ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرکے خدمت کی اعلی مثال بن گئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی زیر نگرانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپ دورے کے موقع پرانہیں دو مریضوں کےسیلابی پانی میں ہھنسے رہنے کی اطلاح ملی تو ڈی جی ہیلتھ رضاکار بنکر مقامی لوگوں کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی سیلابی پانی میں خود اترے آٹھ کلومیٹر تک سیلابی پانی میں چلتے ہوئے چارپائ کےذریعے مریضوں کو ریسکو کرلیا ڈی جی ہیلتھ کی۔جانب سے ریسکیو کئے گئے افراد کوریسکیو سینٹر ٹیارو میں فوری طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئےایمبولینس کےذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل ریفر کیا گیا سیلاب متاثرہ دو نوں افراد شدید بخار میں مبتلا اور ریسکیو کے منتظر تھے بروقت ریسکیو آپریشن اور جانیں بچانے پر متاثرہ خاندان نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ڈی جی ہیلتھ اور ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور قاضی نے اپنے دورہ لسبیلہ کے موقع پر سیلاب متاثرین کیلئے قائم میڈیکل کیمپوں کی مانیٹرنگ بھی کررہے ہیں انہوں نے ریسکیوسینٹر 1122میں طبی سہولیات ادویات فراہمی کا جائزہ بھی لیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر قمرالحق رونجہ اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئ تنویر آفتاب اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عارفہ۔حعفر نے میڈیکل کیمپ دورے کے موقو پر ڈی جی ہیلتھ کو بتایا کہ لسبیلہ میں چار مقامات پر ریپڈ رسپانس کی میڈیکل ٹیمیں کام کررہی ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ میں 600 سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئ جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے واضح رہے کہ وزارت ہیلتھ کی خصوصی ایڈوائزری پر سیکرٹری اور ڈی جی ہیلتھ کی گائیڈ لائن پر محکمہ صحت کی ریسکیو میڈیکل ٹیم نے گزشتہ روز ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں میڈیکل ریسکیو کے منتظر 34 افراد کو بروقت طنی سہولیات فراہم کرکے انکی جانیں بچائیں۔۔