کراچی تفصیلات کے مطابق ملیر لنک روڈ پر برساتی ریلے میں بہہ جانے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی ہے ایس ایس پی ملیر کے مطابق حیدرآباد کا رہنے والا ڈرائیور کراچی کی فیملی کے 6 ارکان کو حیدرآباد لے کر جا رہا تھا کہ موٹر وے ایم نائن کے لیے جاتے ہوئے برساتی ریلہ ندی کے پُل اور مرکزی شاہراہ سے اوورفلو ہو کر گزر رہا تھا کار ریلے میں گئی تو پانی کا تیز بہاؤکار سمیت 7 افراد کو بہا لے گیا۔کار سوار افراد کی لاشیں مختلف مقامات سے برآمد کی گئیں جب کہ ڈرائیور عبدالرحمٰن کی لاش پیر کی صبح جائے وقوعہ سے لگ بھگ 7 کلومیٹر دور ندی کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی پائی گئی۔