بلوچستان کو لاوارث ہونے نہیں دونگا میر اکرم بلوچ آوارانی جو بلوچستان کو لاوارث سمجھتے ہیں وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے سینئر رہنماء میر اکرم بلوچ آوارانی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا کہ بلوچستان حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں اسمبلیوں میں سیاستدان نہیں تاجر اور سوداگروں کا راج ہے جو راتوں رات ایک وزیر کی خواہش پر اسے دوسری وزارت سونپی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو بلوچستان کو کیا ترقی دیگا جس کا اپنا آبائی علاقہ آواران اس وقت تمام تر سہولیات سے محروم ہے بلوچستان کی حالت زار پر موجودہ حکومت کو ترس آنا چاہیےمیر اکرم بلوچ آوارانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان آرمی چیف پاکستان چیف جسٹس پاکستان اور مقتدر حلقوں سے عوام اپیل کرتی ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بلوچستان بھرمیں نقصانات کا تخمینہ لگا کر عوام کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے زمینداروں کے زرعی قرضہ جات اور بجلی کے بلز معاف کیے جائیں۔