پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی کی سربراہی ملک فواد کررہے تھے ریلی میں محب وطن پاکستانیوں نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے ملک فواد نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں سیلابی صورتحال پر پاک فوج کی امدادی کارروائیاں اور رسکیو کرنا جانوں کی تحفظ پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک میں جب بھی پاک فوج کی ضرورت پڑی انہوں نے اپنے جان کے نذرانے پیش کیے اور اس کی ایک کڑی لسبیلہ میں پاک فوج جو سیلاب زدگان دل جوئی کررہی تھی حادثے کا شکار بنی اور پاک فوج کے اعلی افسران سمیت چھ جوانوں نے جام شہادت نوش کی اور اب بھی لسبیلہ میں سیلابی علاقوں میں آرمی چیف کور کمانڈر بلوچستان نے دورہ کیا اور ان کی ہر ممکن امداد کو یقینی دہان کرائی پاک فوج ہی اس وطن کا محافظ ہے انہیوں نے مزید کہا ڈی جی سمینٹ فیکٹری اور وڈیرہ حسن جاموٹ ویلفیئر کا بھی شکریہ جنہوں نے لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں امداد پہنچایا اور ان کی مدد کی ریلی میں قائم خان خلجی نعمان فتح سمیت سیکڑوں محب وطن پاکستانیوں نے شرکت کی۔۔