اسلام آباد ،وزیراعظم کی زیرصدارت زرعی شعبے کی اصلاحات پراجلاس ہوا اجلا س میں زرعی اصلاحات کیلئے مختلف شعبوں کی 8 سب کمیٹیوں نے وزیراعظم کو سفارشات پیش کیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ کیا اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کوکم لاگت پر بروقت معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی جبکہ ، حکومت کسانوں کو جدید مشینری اورقرضوں میں سہولت دے گی۔