ڈی آئی جی قلات پرویز خان عمرانی اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت پر بنائی گئی تفتیشی ٹیم جو کہ ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ھائیٹ انسپکٹر حبیب اللہ، تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد بخش اور دیگر پر مشتمل ہے، نے گزشتہ ماہ ھائیٹ ایریا سے مسماہ (س) اور ان کے دو بچوں سمیت اغوا ہونے والوں کو کوہلو سے بازیاب کرکے ملزم فاروق ولد جبار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مسمی فیض محمد مری، جو کہ مغویہ کا شوھر ہے، نے پچھلے ماہ تھانہ ھائیٹ میں باضابطہ طور پر مقدمہ درج کروایا تھا۔ ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی نگرانی میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔