ہمیں بے روزگار کرکے روٹی کا نوالہ نہ چھینا جائے پہلے ہی حالیہ بارشوں سے متاثر ہیں,ے ریڑھی بان

Spread the love

بیلا: ہمیں بے روزگار کرکے روٹی کا نوالہ نہ چھینا جائے پہلے ہی حالیہ بارشوں سے متاثر ہیں روزگار اور ریڑی لگانے کے لیۓ متبادل جگہ فراہم کی جائے ریڑھی بانوں کی ڈپٹی کمشنر لسبیلا اور اسسٹنٹ کمشنر بیلا سے فریاد تفصیل کے مطابق اتوار کی صبح بیلا بازار کے ریڑھی بانوں نےبیلا پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر بیلا نے انہیں بازار سے ریڑھیاں باہر نکالنے کا حکم دیا ہے جس پر ھم نے قانون اور سرکاری احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا روزگار مجبورا بند کیا ہے ریڑھی بان نوربخش بلوچ حق نواز کھوسہ غلام حسین زوڑ رحیم بلوچ عبدالحمید شیخ ، براد بلوچ غلام حیدر بلوچ اسد بوچ افضل پٹھان عبدالواحد قریشی غلام نبی چنال ثناء اللہ بلوچ سراج بلوچ یاسر آچرہ کریم بلوچ نصیر بوچ مقصود بلوچ فتح شیخ عبدالمجید بلوچ نے کہا بازار سے ریڑھیاں باہر نکالے جانے کے سبب ھم بے روزگار ہوئے اور ھمارے معصوم بچے نان شبینہ سے محروم ہوگۓ ہیں ہم پہلے ہی حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلا مراد خان کانسی اور اسسٹنٹ کمشنر بیلا (ر) حمزہ انجم سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ بیلا کے تمام سبزی اور پھل فروشان کے لیۓ متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنا روزگار اور اہل وعیال کا گزر بسر کرسکیں ریڑھی بانوں کے ھمراہ پی پی پی لسبیلا کے رہنماء ستار کماچہ اور سابق کونسلر جمعہ خان رونجھو بھی تھے جہنوں نے ریڑھی بانوں کی جائز موقف کی حمایت کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے