ایس ایچ او حب سٹی تھانہ کی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرے گے ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جاۓ,ثناء اللہ عمرانی

Spread the love

ایس ایچ او حب سٹی تھانہ کی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرے گے ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جاۓ ان خیالات کا اظہار ثناء اللہ عمرانی۔صدر عمرانی۔نوید عمرانی۔وسیم عمرانی و دیگر ساتھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوۓ کہا ہے کہ رند برادری اور بروہی برادری نے ہمارے ساتھ ناحق بلا وجہ جھگڑا کیا اور ہمارے تین بندوں کو شدید زخمی کردیااور ایس ایچ او حب نے بجاۓ اس کے کہ وہ دونوں فریقین کو تھانے لے جاۓ بلکہ ہماری دوکان پر آکر ہمارے کزن محمد رفیق پرناجائز تشدد بھی کیا اور ہماری دوکان کے شیشے بھی توڑےاور موبائل فون بھی لیکر تھانے چلا گیا اور ہمارے کزن کو بے قصور لاک اپ کردیا انہوں نے کہا کہ جب ہم ان کے خلاف درخواست دائر کرنے حب سٹی تھانہ گۓ تو ایس ایچ او حب سٹی نے ہماری درخواست لینے سے انکار کردیا کیونکہ ان لوگوں سے موصوف نے پیسے لۓ ہیں اس لۓ ان پر کاروائی کرنے سے قاصر ہے انہوں نے کہا ہے کہ کیا ہم یہاں کے مقامی لوگ نہیں ہے تو پھر ہمارے ساتھ ایسا سوتیلا سلوک کیوں برتا جارہا ہے یہ ہم کسی صورت برداشت نہیں کرے گۓ انہوں نےوزیر داخلہ بلوچستان۔ ایس ایس پی لسبیلہ۔آئی جی بلوچستان۔ڈی آئی جی بلوچستان۔سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او حب کو فوری عہدے سے ہٹایا جاۓ اور اس کی جگہ ایک انصاف پسند ایماندار ایس ایچ او حب سٹی تھانہ تعینات کرکے ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جاۓ اگر ہمارے اس مسئلے پر توجہ نہ دی گئ تو ہم خود ایس ایچ او حب سٹی تھانہ پر کیس داخل کرکے خود انصاف لۓ گۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے